صبح وشام کے وقت سورج سرخ کیوں ہوتا ہے؟

سورج کی سفید روشنی سات رنگوں پر مشتمل ہے ،جس میں بنفشی اور نیلے رنگ کی طول موج سب سے کم اور    پیلے، نارنجی اور سُرخ رنگ کی طول موج بالترتیب زیادہ ہوتی ہے۔ جب سورج غروب یا طلوع ہو رہا ہوتا ہے یعنی اُفق پر ہوتا ہے تو سورج کی روشنی کو ہم تک پہنچنے میں زیادہ سفر طے کرنا پڑتا ہے۔ اور دن کی نسبت اب اس روشنی کی راہ میں کُرہ ہوائی کا زیادہ حصہ حائل ہے۔نیلا، بنفشی اور دیگر چھوٹی طول موج والے رنگ شروع میں ہی کُرہ ہوائی میں موجود مختلف گیسز کے مالیکیولز سے بار بار ٹکرا کر بکھرتے رہتے ہیں۔ وہ ہماری نظر کی حد سے دُور ہوتے ہیں۔جیسے جیسے روشنی سفر طے کرتی ہے اور ہم تک پہنچتی ہے تو اس میں بڑی طول موج کے رنگ (نارنجی اور سُرخ) ہی بچتے ہیں ،جو ہماری آنکھیں وصول کرتی ہیں، اس لئے ہمیں طلوعِ آفتاب اور غروبِ آفتاب کے وقت سورج سُرخی مائل نظر آتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں