برٹرینڈ رَسَل (پیدائش: 18 مئی 1872ء– وفات: 2 فروری 1970ء) (پورا نام: برٹرینڈ آرتھر ولیمز رسل، انگریزی: Bertrand Arthur William Russell) ایک معروف محقق، مورّخ، سائنسدان، ماہر ریاضیات، ماہر طبیعیات، مدرّس، فلسفی، مفکّر اور افسانہ نگار تھے۔
خوف پر فتح پانا علم کے آغاز کی علامت ہے۔
ہر آسانی سے کیا جانے والا کام خوشی کا باعث بنتا ہے۔
جسے ہم پوری آزادی نہیں دیتے، اسے ہم پورا انسان نہیں سمجهتے۔
اگر پچاس لاکھ لوگ ایک جھوٹ کو سچ کہیں، تب بھی وہ جھوٹ ہی رہے گا۔
آدمی پیدائش سے بے وقوف نہیں، جاہل ہوتا ہے۔ اسے تعلیم بے وقوف بناتی ہے۔
میں اپنے عقیدہ کے لیے کبھی مرنا نہیں چاہوں گا کیوں کہ ہوسکتا ہے کہ میں غلط ہوں۔
وہ آدمی جو اپنے دشمن کے نام سے آشنا ہوتا ہے، وہ اس کے ذریعے سے اُس پر طلسماتی برتری حاصل کر سکتا ہے۔
جنگ کسی کا صحیح ہونا طے نہیں کرتا، صرف یہ طے کرتا ہے کہ کون باقی نہیں رہ سکا۔صرف تعاون ہی انسانیت کو بچا سکتا ہے۔
عمر کے آخری برسوں میں رسل نے کہا؛میں نے اپنی زندگی کے 80 سال فلسفے کی نذر کیے، باقی ماندہ کہانی کی نذر کرنا چاہتا ہوں۔
I appreciate the knowledge on your web site. Thank you!
!Thank you so much