ایک کامیاب انسان کی 15 صفات

کاوش و تحریر: سید عرفات حیدر (پہلی اڑان)

اگر آپ کامیابی کے زینے چڑھ کا کامیاب انسان بننا چاہتے ہیں تو یہ 15 صفات اپنی ذات میں شامل کر لیں۔
یہ صفات انزائم ہیں اور ریٹ آف ری ایکشن یعنی کامیابی کا ریٹ بڑھا دیتی ہیں۔

1)ہمیشہ محنتی ہوتا ہے مگر ضرورت پڑنے پر Smart work کرنا بھی جانتا ہے یعنی situation کا ادراک رکھتا ہے۔
2)ایک کامیاب انسان ہمیشہ strong believe رکھتا ہے۔اپنی محنت پر اور اپنے رب کے فضل پر۔۔۔وہ مایوسی سے کوسوں دور ہوتا ہے۔
3)ایک کامیاب انسان ہمیشہ پوزیٹیو سوچتا ہے اور ناکامی کا Analysis کر کے کامیابی کی راہ نکالتا ہے۔
4)ایک کامیاب انسان پچھتاوے سے دور رہتا ہے
5)کامیاب انسان زندگی میں شکوؤں کو جگہ نہیں دیتا
6)کامیاب شخص خود مشکل میں ہونے کے باوجود دوسرے کی مدد کر کے تسکین پاتا ہے
8)ایک کامیاب شخص ہمیشہ عزت دیتا ہے اور جھکنا پسند کرتا ہے عاجزی اس کا شیوہ بن جاتی ہے
9)ایک کامیاب شخص حوصلہ بنتا ہےسہارا بنتا ہے اور امید بانٹتا ہے
10)ایک کامیاب شخص appreciate کرنا جانتا ہے اور ٹیم work پر یقین رکھتا ہے وہ ایک بہترین لیڈر ہوتا ہے
11)ایک کامیاب شخص کوشش جاری رکھتا ہے۔وہ منزل سے زیادہ راستوں پر چلنا پسند کرتا ہے وہ مسلسل محو سفر رہتا ہے اس کی تڑپ اسے کوشش پر اکسا کر ستاروں پر کمند ڈالنے کی ترغیب دیتی ہے
12)ایک کامیاب شخص self analysis کر کے اپنی شخصیت کا ادارک کر لیتا ہے اور اپنے آپ کو پہچان کر اپنی قابلیت بناتا ہے
13)ایک کامیاب شخص اپنا vision کلیئر رکھتا ہے اسے اپنے مقاصد اور goals کا پتہ ہوتا ہے۔اپنی strengths کو بخوبی جانتا ہے۔
14)ایک کامیاب شخص اچھی عادات کا مالک ہوتا ہے۔اس کا کردار بے داغ ہوتا ہے۔یاد رکھیے گادنیا کے کامیاب ترین لوگ باکردار ہوتے ہیں
15)ایک کامیاب شخص ہمیشہ creative ہوتا ہے وہ بہترین تخلیق کار ہوتا ہے۔وہ imagination سے ہی سیکھتا ہے اور پھر اپنا illusion عملی کوشش کرکے Reality بنا دیتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں