حاتم طائی نے کہا تھا، میں نے چار علم حاصل کیے اور دنیا کے تمام عالموں سے چھٹکارا پا لیا!
کسی نے پوچھا: وہ چار علم کون سے ہیں؟
حاتم طائی نے جواب دیا؛
1۔ پہلا یہ کہ میں نے سمجھ لیا کہ جو رزق میری قسمت میں لکھا ہے وہ نہ تو زیادہ ہو سکتا ہے نہ کم، اس لیے میں زیادہ کی طلب سے بے فکر ہو گیا۔
2۔ یہ کہ اللہ کا جو حق مجھ پر ہے وہ میرے سوا کوئی دوسرا ، ادا نہیں کر سکتا، اس لیے میں اس کی ادائیگی میں مشغول ہو گیا۔
3۔ یہ کہ ایک چیز مجھے ڈھونڈ رہی ہے اور وہ ہے میری موت، میں اس سے بھاگ تو سکتا نہیں ، لہذا اس کے ساتھ سمجھوتہ کر لیا۔
4۔ یہ کہ میرا اللہ مجھ سے باخبر رہتا ہے، چنانچہ میں نے اس سے شرم رکھی اور برے کاموں سے ہاتھ اٹھا لیا۔
یہ چار علم زندگی کے لیےاصول اور ایسی مشعل راہ ہیں کہ جنہوں نے انہیں اپنا لیا، اس کے لیے زندگی آسان اور مطمئن ہو جائے گی۔