پُر اعتماد افراد کی 8 عادات

پُر اعتماد افراد کی 8 عادات

کامیاب اور ناکام افراد کے درمیان سب سے بڑا فرق خود اعتمادی کا ہوتا ہے، یعنی ایسے افراد  جو کسی خیال کا سوچتے ہیں  اور یقین رکھتے ہیں کہ وہ ایسا کر سکتے ہیں،کامیاب زندگی گزارتے ہیں۔ایک تحقیق کے مطابق ہمارے خیالات ہمارے جذبات کی تخلیق کرتے ہیں، یہ جذبات ہمارے اقدامات کی تخلیق کا سبب بنتے ہیں اور ہمارے اقدامات ہماری زندگی بناتے ہیں۔پر اعتماد افراد اپنے ذہن کو کنٹرول میں رکھتے ہیں اور اس بات پہ یقین رکھتے ہیں کہ”میں کر سکتا ہوں۔”یہاں پراعتماد افراد کی 8 ایسی مشترکہ عادتوں کا ذکر کیا جا رہا ہے  جنہیں ہم اپنی زندگی کا حصہ بنا سکتے ہیں۔

1. پراعتماد لوگ زیادہ پیچیدہ نہیں ہوتے اور اپنے زیادہ تر کاموں کو سادگی سے مکمل کر لیتے ہیں۔ہم کچھ کرنا چاہتے ہیں ؟ زبردست! اسے مکمل کرنے کا منصوبہ بنائیں ،اردگرد موجود افراد کی آوازوں پر توجہ نہ بھٹکائیں، اور اپنا سارا دھیان اپنی منزل اور اس سے حاصل ہونے والے انعام پر رکھیں ۔

2. پراعتماد لوگ اپنی ساری توجہ اپنےمقصد پر توجہ مرکوز رکھتے ہیں۔مستقبل کے بارے میں مثبت سوچ کو ذہن میں رکھتے ہیں۔وہ اپنی زندگی میں صرف اچھی چیزوں کی توقع رکھتے ہیں  اور نتیجے میں وہ ایسا کر بھی لیتے ہیں۔

3. خود کو کامیاب سمجھنا  اور ظاہر کرنا۔ ہم زندگی کے جس بھی مقام پر ہوں ، ہم بیک وقت بہت سارے لوگوں کی نظر میں ناکام اور بہت سارے لوگوں کی نظر میں کامیاب ہوتے ہیں۔جو لوگ کامیابی پر یقین رکھتے ہیں ،وہ اپنی زبان اور اقدامات سے اس کا اظہار کرتے ہیں۔ یہ اعتماد دیگر افراد کو بھی متاثر کرتا ہے۔

4. ایسے لوگ دوسروں کے خیالات سے متاثر نہیں ہوتے۔ پراعتماد لوگ دیگر افراد کی رائے ضرور سنتے ہیں ، مگر وہ اپنے راستے یا مقصد سے پیچھے نہیں ہٹتے۔

5. وقت انسا ن کے لیے سب سے قیمتی چیز ہے لہذاضرورہ ہے کہ وقت صِرف ضروری چیزوں پر صَرف کیا جائے۔پراعتماد لوگ اپنا زیادہ تر وقت اور توانائی اپنی ترجیحات پر ہی صرف کرتے ہیں۔اس کے نتیجے میں لوگ ان کا زیادہ احترام کرتے ہیں۔

6. عاجزی کا مظاہرہ کرتے ہیں،پراعتماد افراد اپنی کامیابیوں کا بہت زیادہ ذکر نہیں کرتے۔اس کے برعکس یہ لوگ کوشش کرتے ہیں کہ ان کی کامیابی خود ان کی آواز بنے۔

7. ناکامی سے نہیں گبھراتےکیونکہ یہ لوگ سمجھتے ہیں کہ ناکامی کی فکر ہمیں ہر کامیابی سے دور کر دیتی ہیں۔ پراعتماد لوگ سمجھتے ہیں کہ ان کی کامیابی ، ان کی ناکامی میں چھپی ہوئی ہےلہذا ایسے لوگ ناکامی کے باوجود  اعتماد سے محروم نہیں ہوتے۔

8. خود اعتمادی کی عادات کو دہراتے رہتے ہیں۔اعتماد پیدا کرنے میں زندگی گزر جاتی ہے، ہم اپنے رویے میں اعتماد کی جتنی مشق کریں گے، اتنا ہی یہ ہمارے لیے آسان ہوتا چلا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں