بل گیٹس کے اقوال

⇐ان لوگوں کیلئے کامیاب بنو جو تمہیں ناکام دیکھنا چاہتے ہیں۔

⇐غلطیاں اس بات کا ثبوت ہیں کہ تم کوشش کر رہے ہو۔

⇐اگر آپ غریب پیدا ہوں تو اس میں آپ کا کوئی قصور نہیں لیکن اگر آپ مرتے بھی غربت کے عالم میں ہیں تو یہ یقیناً آپ کا قصور ہے۔

⇐میں مشکل اور سخت کام کرنے کے لیے ہمیشہ سست بندے کا انتخاب کرتا ہوں کیونکہ مجھے یقین ہے کہ وہ کوئی نہ کوئی آسان رستہ نکال لےگا۔

⇐آپ کا سب سے ناراض گاہک ہی آپ کا سب سے بڑا استاد ہوتا ہے۔

⇐کامیابی ایک برا اور گمراہ کن استاد ہے کیونکہ یہ لائق لوگوں کو کو اس وہم میں مبتلا کر دیتا ہے کہ وہ کبھی ہار نہیں سکتے۔

⇐اگر تم کسی چیز کو اچھا نہیں کر سکتے تو کم از کم اتنا تو کرو کہ وہ دیکھنے میں اچھی لگے۔

⇐میں پڑھائی کے دوران کچھ مضمونوں میں فیل ہو گیا جب کہ میرے دوست نے سب میں شاندار نمبر حاصل کیے آج وہ مائیکرو سافٹ کمپنی میں بطور انجینئر ملازم ہے اور میں اس کمپنی کا مالک ہوں۔

2 تبصرے “بل گیٹس کے اقوال

اپنا تبصرہ بھیجیں