درد سر کے بارے میں

درد سر کے بارے میں

سر درد سب سے زیادہ عام طبی شکایات میں سے ایک ہے؛ دنیا بھر میں اکثر افراد کو سردرد کی تکلیف کا سامنا ہوتا ہے ۔ یہ درد آپ کو عمر، نسل اور جنس کے بغیر متاثرکر سکتی ہے۔ عالمی ادارہ صحت  (ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن) کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دنیا بھر کے تقریبا نصف افراد  اکثر سر درد کا سامنا کرتے رہتے ہیں۔
بہت ساری چیزیں سردرد کا باعث بن سکتی ہیں۔سر درد کشیدگی (Stress)یا جذباتی غم یا پریشانی (Emotional distress) کی وجہ سے ہو سکتا ہے،کام کی زیادتی اور آرام نہ کرنے کی وجہ سے ہو سکتا ہے، پانی یا خوراک کی کمی کی وجہ سے ہو سکتا ہے یا یہ طبی بیماری کے نتیجے میں، جیسا کہ ہائی بلڈ پریشر، تشویش، یا ڈپریشن کا نتیجہ ہو سکتا ہے۔شدید حالت میں یہ دیگربیماریوں اور  مسائل کا سبب بن سکتا ہے۔ سر میں درد کی تکلیف بعض اوقات ہاتھ پیروں کو بے جان کر دیتی ہے اور اس کا شکار شخص کچھ بھی کرنے کے قابل نہیں رہتا،سر درد کے دائمی مریض اپنے روزمرہ کاموں کو سر انجام دینے میں اکثر مشکل کا شکا ر رہتے ہیں۔
اس مضمون میں ہم سر درد کی وجوہات ، اس کی اقسام،احتیاطی تدابیر اور مستقل علاج کے بارے میں آگاہ کرنے کی کوشش کریں گے۔

سر درد کی اقسام

سر درد ،سر کے کسی بھی حصے میں، سر کے دونوں اطراف، یا صرف ایک مقام پر درد کا باعث بن سکتا ہے۔سر درد کی وضاحت کرنے کے مختلف طریقے ہیں؛بین الاقوامی ہیڈیک سوسائٹی (IHS) سر درد کی بنیادی وجوہات اور ثانوی وجوہات کے  طور پر درجہ بندی کرتی ہے۔
بنیادی سر درد
ایسا سر درد کسی مسئلے یابیماری کہ وجہ سے نہیں بلکہ سر کے بنیادی اعضاء کی وجہ سے ہو سکتا ہے جیسا کہ سر کے ڈھانچے کی طرف سے براہ راست غیر فعالی، یا مسائل کی وجہ سے ؛اس میں خون کی سپلائی ، سر اور گردن کے اعصاب وغیرہ  شامل ہیں۔ یہ درد دماغ میں کیمیائی سرگرمیوں میں تبدیلیوں کے نتیجے میں بھی ہوسکتا ہے۔عام بنیادی سر درد میں مائیگرین، کلسٹر سر درد، اور سٹریس کے سر درد شامل ہیں۔
ثانوی سر درد
ثانوی سر دردکسی مسئلے یا بیماری کی علامات کے طور پر وقوع پذیر ہوتا ہے۔دوسرے الفاظ میں، سر درد کے علامات کو کسی اور وجہ سے منسوب کیا جا سکتا ہے۔مختلف عوامل کی ایک وسیع رینج ثانوی سر درد کا سبب بن سکتی ہے۔جیسا کہ؛شراب کے زیادہ استعمال کی وجہ سے،دماغ کی رسولی،دماغ میں خون کےکلوٹس /لوتھڑے کو موجود ہونا،دماغ میں یا دماغ کے ارد گرد خون کا جمنا،دماغ کا ماؤف ہونا،کاربن مونو آکسائیڈ زہر،پانی کی کمی،گلوکوز کی کمی، انفلوئنزا، سکون آور ادودیات کا زیادہ استعمال، گھبراہٹ کے حملےاور اسٹروک وغیرہ

گھریلو علاج اور ٹوٹکے

سر درد کے علاج کا سب سے عام طریقہ آرام ، چند فوری ابتدائی تدابیر اور سردرد کی دوا (پین کلر)ہے۔لیکن مستقل علاج کے لیے ڈاکٹر سے مشورہ اور اس کی پیروی انتہائی ضروری ہے کیونکہ درد سے بچاؤ کی ادویات میں اضافے کی وجہ سے ریڈاؤن سر درد پیدا ہوسکتا ہے۔سر درد کو کم کرنے اور درد میں آسانی کے لیے گھر میں کئی اقدامات کئے جا سکتے ہیں؛

نیند
نیند ہماری دماغی صحت کے لیے انتہائی ضروری ہے جس کا براہ راست تعلق ہمارے دماغ سے ہےکیونکہ نیند کا مقصد ہی دماغ کو سکون پہنچانا ہے۔ اگر سر درد نیند کی کمی کی وجہ سے ہے تو سو جا نا اس کا ہترین حل ہو سکتا ہے۔

پانی کا استعمال
جسم میں پانی کی کمی سردرد کی بڑی وجوہات میں سے ایک ہے، توایسی حالت میں  پانی پینا بھی سردرد کی شدت کو کم کرسکتا ہے۔ ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ جو لوگ اکثر سردرد کا شکار رہتے ہیں، اگر وہ دن بھر میں ڈیڑھ لیٹر زیادہ پانی پینا شروع کردیں تو انہیں شدید سردرد کا کم سامنا ہوتا ہے۔

چائے،کافی یا ادرک کی چائے کا استعمال
ایک تحقیق کے مطابق چائے اور کافی میں موجود اکثر اجزاء سر درد میں سکون کا باعث بنتے ہیں اسی طرح ادرک سردرد سے نجات کے لیے ایک بہترین چیز ہے جو سر میں جانے والی خون کی شریانوں کی سوجن کو کم کرکے سردرد سے نجات دیتی ہے۔

سر پر گیلا کپڑالپیٹنا
تناؤ کی وجہ سے ہونے والے سر درد کے علاج کے لیے ٹھنڈے پانی میں ڈوبا ہواکوئی گیلا کپڑا اپنی پیشانی اور گردن  کے گرد لپیٹ لینے سے کھوپڑی میں خون کی روانی کم ہوتی ہے ،سخت مسلز کو سکون ملتا ہےاور سوجن کی شکار شریانوں پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ کچھ منٹ تک پٹی باندھے رکھنے سے ہی آپ کو کچھ سکون مل جائے گا۔اس ترکیب کو آدھے سر کے درد کے علاج میں بھی استعمال کیا جا سکتا ہے مگر اس میں ٹھنڈے کی بجائے گرم پانی کا استعمال کرنا چاہیے۔

مساج
اپنی درمیانی انگلی سے آنکھوں کے درمیان یا پیشانی کے آغاز کی جگہ کو مساج کریں۔ اپنی انگلی کو گھڑی کی سوئیوں کی طرح دو سے تین منٹ تک گھمائیں اس سے آپ کو شدید سردرد سے نجات مل سکے گی۔

لیموں کا مساج
لیموں کو آدھا کاٹ کر اس سے پیشانی پر مساج کریں، دیکھتے ہی دیکھتے سر کا درد غائب ہونا شروع ہو جائے گا۔

تشؔخیص اور مستقل علاج

ایک ڈاکٹر عام طور پر حالت کی وضاحت، درد کی قسم، حملوں کے وقت اور پیٹرن کے ذریعے سرد درد کی تشخیص کرنے کے قابل ہو جائے گا۔اگر سر درد کی نوعیت زیادہ سنگین ہو تو وجوہات کو جاننے اور ختم کرنے کے لئے ٹیسٹ کئے جا سکتے ہیں۔جیسا کہ خون کا ٹیسٹ، ایکس رے، دماغ کا سی ٹی سکین یا ایم-آر –آئی سکین وغیرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں