اخروٹ کا استعمال انسانی صحت کے لیے انتہائی مفید ہے

 اخروٹ کا استعمال انسانی صحت کے لیے انتہائی مفید ہے، امریکن بارث ایسوسی ایشن نے اخروٹ کو دل کی صحت کے لیے بہترین قرار دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اخروٹ میں چکنائی، فائبر پروٹین، کاربوہائیڈریٹس، پوٹاشیم، وٹامن ای میلاتونین اور پولی فینولز جیسے اجزا موجود ہوتے ہیں۔ اس کے علاوه اخروٹ کی گری اومیگا 3 فیٹی ایسڈز کے حصول کا بھی اچھا ذریعہ ہے۔ رپورٹ کے مطابق اخروٹ کا با قاعده استعمال بلڈ کولیسٹرول کی سطح میں کمی لاتا ہے اور کولیسٹرول کو کنٹرول کرنے میں مددملتی ہے۔

اس میں موجود چکنائی صحت کے لیے نقصان دہ کولیسٹرول کی سطح کو کم کرنے میں معاون ثابت ہوتی بیتحقیق کے مطابق اخروٹ میں موجود چکنائی اور فیٹی ایسڈز سے خون کی شریانیں کشادہ ہوتی ہیں جس سے بلڈ پریشر کی سطح کم ہو جاتی ہے۔ اس کے علاوہ اخروٹ کی گری میں موجود وٹامن ای شریانوں میں مواد کو جمع ہونے سے روکتا ہے۔ اخروٹ اومیگا تھری فیٹی ایسڈز کے حصول کا اچھا ذریعہ ہے اور اس سے دل کی شریانوں سے جڑے امراض کا خطرہ کم ہوتا ہے اور خون میں اومیگا تھری فیٹی ایسڈز کی مقدار بڑھنے سے ہارٹ اٹیک سے موت کا خطرہ کم ہوتا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہاگر کوئی شخص ذیا بیطس کا مریض ہے تو اخروٹ کھانے سے بلڈ شوگر کی سطح کو کنٹرول میں رکھنے میں مدد مل سکتی بیمزید بر آن اخروٹ میں کیلوریز کی کافی زیادہ مقدار سے جسمانی وزن میں کمی لانے میں مدد مل سکتی ہیاس میں موجود پولی فینولز سے کینسر کی مختلف اقسام سے متاثر ہونے کا خطرہ بھی کم ہوتا ہے۔ اسی طرح اخروٹ میں موجود اومیگا تھری فیٹی ایسڈز سے عمر بڑھنے سے دماغ کو جوان رکھنے میں مدد ملتی ہے۔ اومیگا تھری فیٹی ایسڈز کے ساتھ ساتھ وٹامن بی 6 اور کا پر جیسے اجزا بھی دماغی افعال کو بہتر بنانے مدد گار ثابت ہوتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں