https://muhammadnaveed.com

پرامید سوچ کیسےممکن ہے؟

پرامید سوچ رکھنا صحت مند اورخوش باش زندگی کا بہترین حل ہےکیونکہ یہ تناؤ کو کنٹرول رکھنے کے ساتھ ساتھ جسمانی دفاعی نظام کو مضبوط اور کولیسٹرول لیول کو معمول پر رکھتا ہے،لیکن ہم کس طرح پرامید ذہنیت کو اپنا سکتے ہیں؟
تو درج ذیل میں دئیے گئے طریقے یقینا اس حوالے سے فائدہ مند ثابت ہو سکتے ہیں۔

حالات اچھے ہو کر رہیں گے
زندگی نشیب و فراز کا مجموعہ ہوتی ہے، تاہم پرامید رہنے والے افراد ہمیشہ نیچے گرنے کے بعد بھی مشکلات کو سر کرنے کے لیے پُر عزم رہتے ہیں۔یہ رویہ انہیں مشکل حالات کے خلاف جدو جہد کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔  یہ بات حقیت ہے کہ مایوسی اور چیلنجز زندگی کا حصہ ہیں مگر ان سے ہار مان لینا کوئی حل نہیں، بلکہ ہمیں ان چیلنجز کو سیکھنے کے مواقع اور اپنی شخصیت کو بہتر بنانے کے لیے استعمال کرنا چاہییے۔

شکر گزاری ہمیں مضبوط بناتی ہے
پرامید افرادنا صرف اپنی زندگیوں کے مثبت پہلوؤں سے واقف ہوتےہیں، بلکہ وہ اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ وہ شکر گزار بھی ہوتے ہیں ، شکر گزاری کا سادہ سا فعل   بہترین ذہنیت کی شکل میں نظر آتا ہے، تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ شکر گزاری کا احساس مسرت کو بڑھا  دیتا ہے ، جبکہ یہ اچھی نیند اور دل کی بہتر صحت کا بھی سبب ہوتا ہے۔یاد رکھیں شکوہ اور شکر گزاری ایک دل میں اکٹھے نہیں رہ سکتے۔

کل ایک نیا دن ہو گا
آپ کی آج کی غلطیاں ہو سکتا ہے کہ  واقعی کافی بھاری ثابت ہو مگر انہیں جلد بھول جانا ہی بہتر ہے کیونکہ کل ایک نیا دن ہو گا، جس میں آپ اپنے جوش اور بلند عزائم سے سابقہ تمام حماقتوں کی تلافی کر سکتے ہیں ۔ پرامید افراد جانتے ہیں کہ آ ج اگر کوئی  چیز ان کے حق میں اچھی نہیں رہی تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ ان کی زندگی خراب ہو گئی ہے کیونکہ اگلے روز وہ اس کی تلافی کر سکتے ہیں۔

ہر شخص طاقت رکھتا ہے
دنیا کے روشن پہلوؤں کو چننا ہر شخص کا حق ہے مگر کچھ لوگ  تاریک گوشوں کو زیادہ دیکھتے ہیں، اس کے مقابلے میں پرُامید افراد اپنے رویے کو زندگی میں فرق ڈالنے والے راستے کی شکل میں دیکھتے ہیں۔ تحقیق سے یہ عندیہ ملتا ہے کہ حقیقی پرامیدی کے ذریعے  لوگ اپنی مثبت سوچ کی بدولت زندگی میں زیادہ کامیابی اور خوشی سمیٹ لیتے ہیں۔

نیند بہت اہم
پرامید رویہ رکھنے والے مناسب نیند کی اہمیت کو سمجھتے ہیں اور یہ عادت انہیں زندگی میں آگے بڑھنے میں مدد گار ثابت ہوتی ہے۔ تحقیق ثابت کرتی ہے کہ نیند مناسب مثبت شخصی عادتوں کے لیے اہم ہوتی ہے ، جن میں خود اعتمادی قابل ذکر ہے۔

 معاف کرنا
پرامید افراد ہمیشہ دیگر افراد کو دوسرا موقع دینا پسند کرتے ہیں اور ان کی غلطیوں کو نظر انداز کر دیتے ہیں۔ روشن ذہنیت کو اپنانے سے آپ کو اپنی زندگی سے حسد اور کینہ نکالنے کا موقع مل جاتا ہے، جس سے زندگی مسرت سے بھر جاتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں