گیارہواں ٹکڑا

روسی ادب سے ترجمعہ

بہت پہلے کی بات ہے، خدا نے دس مرد تخلیق کیے مگر وہ جلد جنت سے اکتا سے گئے، خدا نے انہیں گوندھا ہوا آٹا دیا اور کہا کہ تمہیں جیسی عورت پسند ہے اس آٹے سے بنا لو اور ہاں اس میں سامنے رکھے شکر کے ٹکڑوں میں سے ایک ٹکڑا ملانا مت بھولنا تاکہ آپس کی ازدواجی زندگی شیریں رہے، میں تمہاری بنائی عورتوں میں بس جان ڈالوں گا-

سب نے بنا لیں، خدا نے دیکھا اور کہا، شکر کے گیارہ ٹکڑے تھے، تم میں سے کسی نے غلطی سے دو ٹکڑے ڈال دیے، کس نے ڈالے ہیں، خدا نے پوچھا، سارے مرد چپ رہے۔

خدا نے ان مجسموں میں جان ڈالی اور جس نے جو بنائی تھی، وہ اسے دینے کی بجائے جس کے حصے میں جو آئی وہ  اسے دے دی، تب سے اب تک 9 آدمی غیر کی بیوی میں یہ سوچ کر دلچسپی لیتے ہیں کہ شیرینی کے دو حصے اسی میں ہوں گے، محض ہر دسواں مرد یہ جانتا ہے کہ ساری عورتیں ایک سی ہیں کیونکہ شکر کا گیارہواں ٹکڑا اس نے خود کھا لیا تھا!

اپنا تبصرہ بھیجیں