بادشاہ نے سیر کےلئے جانا تھا‘ موسمیات کے وزیر کو بلایا گیا‘ وزیر نے ڈی جی موسمیات سے موسم کا حال پوچھا‘ موسم خوش گوار تھا‘ بادشاہ کو بتایاگیا‘ آپ اور ملکہ عالیہ سیر کےلئے جا سکتے ہیں‘ موسم اگلے تین دن خوش گوار رہے گا‘ شاہی خاندان سیر کےلئے روانہ ہو گیا‘ راستے میں کمہاروں کی بستی تھی‘ بادشاہ نے دیکھا کمہار اپنے کچے برتن سمیٹ رہے ہیں‘ بستی میں افراتفری مچی ہوئی ہے‘ بادشاہ نے کمہاروں کے سردار کو بلایا‘ ماجرا پوچھا‘ سردار نے جواب دیا ”حضور بارش آنے والی ہے‘ ہم بارش سے پہلے پہلے برتن سمیٹنا چاہتے ہیں“ بادشاہ کو غصہ آ گیا‘ وہ چلا کر بولا ”او نادان کمہار‘ میرا وزیر موسمیات ہارورڈ یونیورسٹی کا فارغ التحصیل ہے‘ ہمارے محکمہ موسمیات کے پاس جدید ترین آلات ہیں‘ وہ کہتے ہیں ملک میں تین دن موسم خوش گوار رہے گا اور تم جاہل‘ نالائق کمہار بارش کا دعویٰ کر رہے ہو‘ تم ہوتے کون ہو“ کمہار ڈر گیا‘ وہ ابھی جواب سوچ ہی رہا تھاکہ اچانک خوفناک بارش شروع ہو گئی‘ شاہی خاندان اپنے شاہی سازوسامان کے ساتھ بھیگ گیا‘ بادشاہ شرمندہ ہوگیا‘ اس نے کمہاروں کے بوڑھے سردار کو ساتھ لیا اور بھیگتا نچڑتا ہوا دارالحکومت واپس آگیا‘ وزیر موسمیات کو بلایا‘ کمہاروں کے سردار کے ساتھ کھڑا کیا‘ وزیر کو ڈانٹ پلائی‘ اسے وزارت سے فارغ کیا اور کمہاروں کے سردار کو وزیر موسمیات بنا دیا‘ کمہار شرمندہ شرمندہ آگے بڑھا‘ کورنش بجا لایا‘ جان کی امان طلب کی اور عرض کیا ”جناب بارش کی پیش گوئی میں میرا کوئی کمال نہیں تھا‘ یہ میرے گدھے کی مہربانی تھی“ بادشاہ نے حیرت سے پوچھا ”کیسے“ کمہار بولا ”حضور میں بچپن سے دیکھ رہا ہوں‘ میرے گدھے کے کان جب بھی مرجھا کر نیچے گرتے ہیں اس دن خوفناک بارش ہوتی ہے‘ آپ جب تشریف لائے تو میرے گدھے کے کان لٹک رہے تھے لہٰذا میں نے اپنے لوگوں کو برتن سمیٹنے کا حکم دے دیا‘ بس اتنی سی بات تھی“۔
حالیہ تحریریں
Categories
آج کا دن (8)
اردو کالمز (120)
اسلام اور روحانیت (23)
افسانہ و ناول (23)
اقوال زریں (26)
بہترین زندگی کے راز (17)
جاوید چوہدری (67)
حکایات و واقعات (21)
سائنس اور ٹیکنالوجی (6)
سلیم زمان خان (11)
شاعری (44)
صحت و تندرستی (11)
صحت و سائنس (3)
طنز و مزاح (9)
عالمی ادب (تراجم) (6)
عجیب و غریب (2)
علم و ادب (11)
فلسفہ (11)
متفرق (7)
نامور شخصیات (9)
نعت (1)
پرسنل ڈویلپمنٹ (21)
کیرئیر گائیڈ (6)
یاسر پیرزادہ (14)
حالیہ تحریریں
Categories
آج کا دن (8)
اردو کالمز (120)
اسلام اور روحانیت (23)
افسانہ و ناول (23)
اقوال زریں (26)
بہترین زندگی کے راز (17)
جاوید چوہدری (67)
حکایات و واقعات (21)
سائنس اور ٹیکنالوجی (6)
سلیم زمان خان (11)
شاعری (44)
صحت و تندرستی (11)
صحت و سائنس (3)
طنز و مزاح (9)
عالمی ادب (تراجم) (6)
عجیب و غریب (2)
علم و ادب (11)
فلسفہ (11)
متفرق (7)
نامور شخصیات (9)
نعت (1)
پرسنل ڈویلپمنٹ (21)
کیرئیر گائیڈ (6)
یاسر پیرزادہ (14)