انٹرویو ایک شخص کے دوسرے شخص کے درمیان رسمی ملاقات کو کہتے ہیں، جس میں ایک شخص یا زیادہ اشخاص دوسرے شخص سے سوالات پوچھ کر اس کے علم، تجربے اور ہنر کے بارے میں معلومات حاصل کرتے ہیں۔انٹرویو کسی بھی جاب سلیکشن کے لیے انتہائی ضروری مرحلہ ہے۔جس کے لیے باقاعدہ تیاری بہت ضروری ہے۔
آپ کو انٹرویو درپیش ہے یا آپ انٹرویو دے چکے ہیں اور اب آپ انٹرویو کے اگلے مرحلے میں کال کا انتظار کر رہے ہیں کیونکہ آپ کے مطابق، انٹرویو کے دوران آپ شاندار تھے، تمام سوالات کا بہترین طریقے سے جواب دیا اور انٹرویوئیر پر بھی ایک اچھا تاثر پیدا کیالیکن آپ کے خیالات غلط ہوسکتے ہیں۔شاید آپ نے تمام سوالات کا صحیح طریقے سے جواب دیا ہو، دیگر امیدواروں کے مقابلے میں آپ کا انٹرویو بہت اچھا ہوا لیکن جب نتیجہ آتا ہے تو آپ کو مسترد کر دیا جاتا ہے،ایسا کیسے ممکن ہے؟ تو مندرجہ ذیل مضمون آپ کو انٹرویو میں ناکامی کی ممکنہ علامات کے بارے میں آگاہ کرے گا
انٹرویو کا دورانیہ
اگر آپ کے انٹرویو کی مدت بہت مختصر ہے تو یہ ناکام انٹرویو کی ایک علامت ہو سکتی ہے، عام طور پر ایک اچھا انٹرویو طویل عرصہ تک، کم از کم آدھے گھنٹے تک جاری رہتا ہے۔کیونکہ انٹرویو میں امید وار کے متعلق بہت سے اہم حصوں پہ بات کی جاتی ہے اور معلومات حاصل کرنے کی کوشش کی جاتی ہے جیسا کہ، انٹرویو دینے والے کے متعلق بنیادی سوالات، اس کے علم اور تجربے کے متعلق سوالات، کام کی ذمہ داریوں کی وضاحت اور دیگر اہم نکات پر تبادلہ خیال۔لہذا، اگر آپ سے ان ٹاپکس پر بات نہیں کی جاتی اور کمرہ انٹرویو سے بہت کم وقت میں جانے کے لئے کہا جاتا ہے تو آپ کے ردہونے کے واضح امکانات موجود ہیں۔
باڈی لینگوئیج – جسمانی زبان
باڈی لینگوئیج کو کسی بھی بات چیت میں بہت اہمیت حاصل ہے، انٹرویورکی انٹرویو کے دوران استعمال کی گئی جسمانی زبان ایک اشارہ ہے کہ وہ آپ کو قبول کریں گے یا نہیں۔ اگر انٹرویوئیر کا آپ کی طرف مثبت جھکاؤہے یا وہ انٹرویو کے دوران مثبت اشاروں کا استعمال کرتا ہے تو یہ آپ کے انٹرویو کے لئے ایک مثبت نشان ہےلیکن اگر یہ معاملہ مکمل طور پر الٹ ہوجاتا ہے، اور انٹرویو ئیرکی باڈی لینگوئج مکمل طور پر مخالف ہے تو یہ واضح طور پر ظاہر کرتا ہے کہ وہ آپ کو پسند نہیں کرتا اور ہو سکتا ہے کہ آپ کو ملازمت کے لیے نا مناسب قرار دے ۔
انٹرویو ئر کا رجحان نہ ہونا
ایک انٹرویو ئر جو آپ کو ہائر کرنے میں حقیقی دلچسپی رکھتا ہے وہ آپ کے متعلق ہر پہلو پر توجہ دے گا۔وہ آپ کے جوابات، صلاحیتوں اور بات چیت پر توجہ مرکوز کرے گا اور آپ کے ساتھ کمپنی اور آپ کے ملازمت کی ذمہ داریوں کے بارے میں مثبت بات چیت کرے گالیکن اگر انٹرویو ئر کا دھیان غیر ضروری کاموں میں اٹکا ہوا ہے، غیر ضروری فون کالز سن رہا ہے اور آپ کو پوری توجہ نہیں دے رہاتو وہ یقینا آپ کو ہائر کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتا۔
آئی کانٹیکٹ نہ ہونا
انٹرویو کے دوران واضح بات چیت کرنے کے لئے آئی کانٹیکٹ نہایت ضروری ہے۔اس سے یہ بھی پتہ چلتا ہے کہ آپ کے ساتھ بات کرنے والا شخص آپ کے تمام جوابات سن رہا ہے، سوالات کا جواب دینے میں دلچسپی رکھتا ہے اور آپ کو متعلقہ نوکری پروفائل کے لئے قبول کرنا چاہتا ہے۔لیکن اس کے برعکس آئی کانٹیکٹ کا ناکافی ہونا یا بالکل نہ ہونا ظاہر کرتا ہے کہ انٹرویو ئرآپ کی باتوں سے مطمئن نہیں ہو رہا ہے۔ہو سکتا ہے کہ اسے آپ کا جواب پسند نہ ہو یا آپ کی باڈی لینگوئج یا کوئی دوسری وجوہات جس کو پسند نہیں کیا جارہا ، اس کا نتیجہ یہی ہو گا کہ وہ آپ کو ہائیر کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتااور وہ صرف انٹرویو کو مناسب طریقے سے ختم کرنے کا انتظار کررہا ہے۔
آپ کے جوابات سے متفق نہ ہونا
کیا آپ کو کسی ایسی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا جس میں انٹرویوئیر آپ کے ہر جواب سے تضاد رکھتا ہے؟ اگر انٹرویوئیر آپ کے جوابات سے خوش ہو تو وہ ضرور آپ کی تعریف کرے گا، آپ کی حوصلہ افزائی کرے گا بلکہ آپ سے متفق ہو جائے گا۔ اور شاید اپنی رائے بھی دے۔ اس کے برعکس آپ کے جوابات سے متفق نہ ہونا ناکام انٹرویو کی ایک نشانی ہو سکتی ہے
آپ کے بارے میں زیادہ نہ پوچھا جانا
آپ اور آپ کی تعلیم ، تجربے اورمہارتوں کے بارے میں جاننا کسی بھی انٹرویو کا انتہائی اہم پہلو ہے ۔ جب بھی آپ کسی نوکری کے انٹرویو کے لئے جا رہے ہیں، تو انٹرویوئیر ضرور آپ سے آپ کے کام کی صلاحیتوں کو جاننے میں دلچسپی رکھتا ہے۔وہ جاننا چاہتے ہیں کہ آیا آپ وقت کے ساتھ لچکدار ہیں، کیا آپ آسانی سے کشیدگی کو سنبھال سکتے ہواور اس طرح کے مزید سوالات۔ لیکن اگر وہ آپ سےایسے ٹاپک پہ سوالات نہیں کرتے تو یقینا انہیں آپ کے بارے میں جاننے سے زیادہ دلچسپی نہیں ہے۔ اور ایسی صورتحال میں وہ آپ کو جاب کے لیے قبول نہیں کریں گے۔
کمنٹس باکس میں اپنی قیمتی رائے سے ضرور آگاہ کیجئیے!